231

آئندہ 20سے 25دن آسان نہیں، حکومت نے لاک ڈائون میں مزید توسیع کر دی

لاہور(نیوزڈیسک)کورونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ ملک بھرمیں لاک ڈاون ہے تعلیمی ادارے بند ہیں اور سوائے اشیائے ضروریہ کے دیگر معاملات زندگی کو معطل کردیا گیا ہے تاہم اس سب سے بھی صورتحال ابھی بہتری کی طرف گامز ن نہیں ہوسکی۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ بیس سے 25دن انتہائی حساس ثابت ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پوری قوم سے گزارش کرتے ہیں کہ اگلے بیس پچیس دنوں کو آسان نہیں لینا، ہم نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ذمہ دار اور باوقار قوم کی حیثیت سے حکومت ، ڈبلیو ایچ اور اور عمران خان کی جانب سے جو ہدایات اور ایس او پیز جاری کرتے رہے ملک کے تمام ادارے ان پر عمل کرتے رہے جس کی وجہ سے صورتحال قدرے بہتر ہے تاہم اگر آئندہ بیس پچیس دنوں میں کسی بھی ذمہ دار شخص یا ادارے کی جانب سے اس معاملے پر غفلت کا مظاہرہ کیاگیاتو اس کا ناقابل تلافی کا نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا ہم نے پاک فوج کے ساتھ ملکر بہادری کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی اور اب ہم انشااللہ کورونا وائرس کے خلاف بھی جنگ جیتیں گے، انہوں نے کہا امید ہے اس حوالے سے پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتیں جو ہدایات جاری کریں گی قوم ان پر عملدرآمد کرے گی۔یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آج بھی مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 4 ہزار 788 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں اس وائرس کا پھیلاؤ مارچ کے آخر تک اتنا زیادہ نہیں تک تاہم اپریل کے آغاز سے اس میں کافی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔اب تک کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو صرف اپریل کے 10 روز میں 27سو سے زیادہ کیسز اور 46 اموات ریکارڈ کی گئیں۔پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں 7 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد پنجاب میں لاک ڈاون 21 اپریل تک جاری رہے گا، کوروناکا پھیلائو روکنے کیلئے لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کورونا کا پھیلاو روکنے کےلئے پنجاب میں مرحلہ وار لاک ڈاون بڑھایا جائے گا تاہم لاک ڈاون کے دوران مزید صنعتیں کھولنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب لاک ڈان میں توسیع کا باضابطہ اعلان پیر کے روز کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں