147

امریکا میں کتنے پاکستان کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے ؟ افسوسناک تفصیلات آگئیں

نیویارک(نیوزڈیسک)چین اور یورپ کے بعد اس وقت امریکا کورونا وائرس کا نیا مرکز بن چکا ہے۔ جہاں ہزاروں جانیں ضائع ہوئی ہیں وہیں اس موذی وائرس نے امریکی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لاکھوں انسان بے روزگار ہوچکے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق صرف دو امریکی ریاستوں سے جمع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ایک سو سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے بتایا کہ ہسپتالوں، جنازہ گاہوں اور اہلِ خانہ سے اکٹھی کی گئی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی کے علاقوں میں 100 سے زائد پاکستانی اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے کی ترجمان زوبیہ مسعود کا کہنا تھا کہ ’دیگر ریاستوں میں بھی کچھ پاکستانیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں کہ اس وبا نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کو کس طرح متاثر کیا‘۔نیویارک سے جاری ہونے والے اعداد و شمار اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ دیگر نسل کے افراد پر اس وبا کے مہلک اثرات مرتب ہوئے۔یاد رہےاس وقت امریکی ریاست نیویارک میں دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔ امریکا کی تمام ریاستوں میں 502,876 مریض ہیں جن میں سے 172,358کا تعلق نیویارک سے ہے۔ اس وقت امریکا میں کورونا وائرس سے کل 18,747افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 7,844 کا تعلق نیویارک سے تھا۔نیوجرسی 54,588مریضوں کے ساتھ امریکا کی متاثرہ ریاستوں میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی نیویارک کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق نیوجرسی میں اس وقت تک 1,932افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں