188

پاکستان پر ڈالروں کی بارش، مشکل وقت میں کس نے ایک ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا؟ بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عالمی بینک کا کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالرز دینے کا اعلان، عالمی بینک نے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کے لیے کام کرنا شروع کر دیا، رقم صحت، ماحولیات اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے جس میں سے 15 کروڑ ڈالرز میڈیکل آلات خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ بینک نے پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رواں سال پاکستان کی مجموعی پیداوار میں ترقی کی شرح منفی رہے گی تاہم 2021 میں اس میں واپس بہتری آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی ترقی پذیرملکوں کیلئے 20 ارب ڈالر وائرس ریسکیو پیکیج کا اعلان کردیا ہے، اے ڈی بی نےنجی شعبوں کیلئے2 ارب ڈالر اور بجٹ خسارے کیلئے13ارب ڈالرمختص کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیرملکوں کیلئے 20 ارب ڈالر کے وائرس ریسکیو پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔ ان ترقی پذیر ممبر ممالک میں افغانستان سے میانمار اور بھارت سے چین تک کے ممالک شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ترقی پزیر ممبر ممالک کے نجی شعبے کیلئے 2ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں