166

ججز بھی کورونا کیخلاف جنگ کیلئے میدان میں کود پڑے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میںخطیر رقم جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق عدالت عالیہ کے تمام ججز ایک ایک لاکھ روپے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ ہائیکورٹ کے افسران اپنی 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں دیں گے۔گریڈ 17 سے 21 کے افسران بھی اپنی 2 دن کی تنخواہیں وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گے۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے تنخواہوں میں کٹوتی رضاکارانہ ہوگی ، جو ملازمین تنخواہ سے کٹوتی نہیں کرانا چاہتے وہ تحریری طور پر آگاہ کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں